نوشہرہ ورکاں :جوڈیشل کمپلیکس میں فری وائی فائی کی سہولت کا آغاز

 نوشہرہ ورکاں :جوڈیشل کمپلیکس  میں فری وائی فائی کی سہولت کا آغاز

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کے لئے فری وائی فائی کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا۔۔۔

 لیڈیز بار روم، ایئر کنڈیشنڈ خواتین انتظار گاہ، مصالحتی مرکز، کامن روم کی تعمیر اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں فری وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے ، اس موقع پر جنرل سیکرٹری بار حافظ سہیل رسول گجر نے کہا کہ فری وائی فائی کی فراہمی کا مقصد وکلا کو دوران پریکٹس ضروری معلومات تک آسان رسائی پہنچانا ہے،صدر بار اظہر امتیاز کھرل نے کہا کہ بار کو جدید سہولیات کی فراہمی اور وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...