وزیرآباد:نئے اسسٹنٹ کمشنر عمران علی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیرآباد میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر عمران علی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
آپریشنل مینیجر ستھرا پنجاب عامر بشیر نے انہیں گلدستہ پیش کیا، جبکہ اے سی کمپلیکس کے عملے نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمران علی نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری فرض شناسی سے ادا کریں گے اور عوامی فلاح و بہبود اور شہری بہتری کیلئے دن رات کام کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments