فصلوں کی با قیات جلانے پر لاکھوں روپے کے جرمانے
حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سید حسین بہادر کی ہدایت پر فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،فصلوں کی باقیات جلانے پر ضلع بھر میں متعدد کسانوں،زمینداروں کو مجموعی طور پر سوا چھ لاکھ روپے جرمانہ کئے گئے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف،زراعت آفیسر فراز حسین محکمہ زراعت کی انسداد سموگ سکواڈ اور کوئیک رسپانس ٹیموں نے فصلوں کی باقیات جلانے پر کولوتارڑ ،خانپور، گھنوکی، ناہرایانوالہ ،پنڈی ڈھڈھال سمیت مختلف دیہات میں مجموعی طور پر بارہ افراد کے خلاف مقدمات درج کر ائے جبکہ تحصیل حافظ آباد اور تحصیل پنڈی بھٹیاں کے متعدد کسانوں،زمینداروں کو فصلوں کی باقیات جلانے پر سوا چھ لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments