ڈسکہ:پو لیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنیوالا ساتھیوں کی گولیوں سے زخمی
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنیوالا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار آدمکے چیمہ میں کھڑے تھے کہ موٹرسائیکلوں پر سوار 4 افراد کو رکنے کا اشارہ کیاتو انہوں نے اہلکاروں پرفائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ پر ملزم فرارہوگئے ،دوران سرچ آپر یشن ایک ملزم زخمی حالت میں سڑک پر پڑا ملا جس کی شناخت زین افتخار خون کے نام سے ہو ئی جو اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا تھا، پولیس نے زخمی ملزم کو طبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیا اور مقدمہ درج کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments