لنڈا بازار،تجاوزات کیخلاف آپریشن ‘2لیگی رہنما آمنے سامنے

لنڈا بازار،تجاوزات کیخلاف آپریشن ‘2لیگی رہنما آمنے سامنے

عمر بٹ کی نشاندہی پر کارروا ئی ،سابق ایم اے کی جانب سے مداخلت ، مقدمہ درج

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کے تجاوزات کیخلاف آپریشن رکوانے کے معاملہ پر مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے اور سابق ضلعی چیئرمین بیت المال کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ، تفصیلات کے مطابق شیرانوالہ باغ لنڈے بازار میں تجاوزات کو ہٹانے کیلئے سابق ضلعی چیئرمین بیت المال عمر جاوید بٹ کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن نے تجاوزات کو ہٹانا شروع کردیا تو مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے توفیق بٹ نے مداخلت شروع کردی اور تجاوزات مافیا شہزاد خان،حبیب اللہ ،حماد گل ،احمد بابر وغیرہ نے میونسپل کے عملہ کو دھمکیاں دینا شروع کردیں ،میونسپل کارپوریشن کے انفورسمنٹ انسپکٹر اظفر یاسین نے تھانہ سیٹلائٹ ٹائون میں ملزموں کے خلاف استغاثہ جمع کر ایا تو سابق ایم پی اے نے مقدمہ رکوانے کیلئے اثرورسوخ استعمال کرنا شروع کردیا ،پولیس نے گزشتہ روز مقدمہ درج کرلیا ۔سابق ضلعی چیئرمین عمر جاوید بٹ نے کیا کہ ملزموں کے خلاف پہلے بھی لنڈ ا بازار میں تجاوزات قائم کرنے ، پختہ تعمیرات اور کارپوریشن ملازمین پر حملہ کرنے کے مقدمات درج ہوچکے لیکن سابق رکن اسمبلی ملزموں کی پشت پناہی کرنے سے گریز نہیں کررہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...