کچا ایمن آباد روڈ کی کارپٹنگ شروع جلد ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا

کچا ایمن آباد روڈ کی کارپٹنگ شروع جلد ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کچا ایمن آباد روڈ کی کارپٹنگ کا کام شروع، جلد ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کچا ایمن آباد روڈ اور پپلی والا چوک کا دورہ کیا اور روڈ ریسٹوریشن کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کچا ایمن آباد روڈ پر کارپٹنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے اضافی افرادی قوت اور مشینری بروئے کار لائی جائے اور 3شفٹوں میں کام جاری رکھتے ہوئے منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...