سکوٹی گاڑی سے ٹکرانے پر ڈرائیور کا 13سالہ لڑکے پر تشدد
ڈسکہ (نامہ نگار) تھانہ موترہ کے علاقے سٹی ہاؤسنگ، گھوئینکی کے رہائشی فہیم طارق کا 13سالہ بیٹا نعیم طارق سکول کے باہر سڑک پر اپنی سکوٹی پیچھے کر رہا تھا کہ وہ پیچھے کھڑی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
اس پر گاڑی کے مالک جہانگیر نے لڑکے کو تھپڑ مارے اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ تھانہ موترہ پولیس نے ملزم جہانگیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments