کنزیومر ڈیپارٹمنٹ: پولیس اہلکار صارف کو ریلیف مل گیا

کنزیومر ڈیپارٹمنٹ: پولیس اہلکار صارف کو ریلیف مل گیا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) پولیس افسروں کیساتھ ساتھ اہلکار بھی صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کنزیومر پروٹیکشن کونسل پہنچ گئے ۔

پہلی ہی سماعت پر پولیس اہلکار کو ریلیف فراہم کر دیا گیا۔ نعیم گھمن، جو اینٹی کرپشن عدالت میں بطور سکیورٹی انچارج فرائض سرانجام دے رہے ہیں، نے تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا ریفریجریٹر خریدا تھا، جو وارنٹی کی مدت کے دوران ہی خراب ہو گیا تھا۔ متاثرہ صارف نے کنزیومر پروٹیکٹ ایپ کے ذریعے کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ میں آن لائن شکایت درج کروا دی۔ اس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری محمد فاروق نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پہلی ہی سماعت پر شہری کو ریلیف فراہم کر دیا۔ متعلقہ کمپنی کو ریفریجریٹر اصل پرزہ جات کے ساتھ مکمل طور پر مرمت کرکے شہری کے حوالے کرنا پڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...