بشارت صدیقی جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹری جنرل مقرر
حافظ حمید الدین اعوان، ڈاکٹر شریف گجر، سید علی رضا حسنی ودیگرنائب امرا راشد امین ناظم مالیات ہونگے ،مجلس شوریٰ کے اجلاس میں ذمہ داریوں کا حلف
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی نے ضلع گوجرانوالہ کے ذمہ داران کا اعلان کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ خالد محمود چہل ایڈووکیٹ نے ضلعی شوریٰ سے مشاورت کے بعد بشارت علی صدیقی کو جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ کا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا۔اعلان کے مطابق حافظ حمید الدین اعوان، ڈاکٹر محمد شریف گجر، سید علی رضا حسنی، فرقان عزیز بٹ، سردار عبدالرزاق، محمد یوسف بٹ اور محمد محمود خان کو نائب امراء مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ خرم سلیم کھوکھر، عرفان احمد بھٹی، آصف نعیم ایڈووکیٹ، عرفان کھوکھر ایڈووکیٹ، شہزاد اشرف مغل اور حاجی فیض الحق قریشی کو ڈپٹی جنرل سیکرٹریز کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ راشد امین کو ناظم مالیات جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ مقرر کیا گیا ہے ۔تمام نومنتخب ذمہ داران نے مجلس شوریٰ کے اجلاس میں اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments