9ارب لاگت سے حافظ آباد تا گجرات سڑک بنے گی:عدنان افضل

9ارب لاگت سے حافظ آباد تا  گجرات سڑک بنے گی:عدنان افضل

جامکے چٹھہ(نامہ نگار) رکن صوبائی اسمبلی چودھری عدنان افضل چٹھہ نے کہا ہے 9 ارب روپے کی لاگت سے حافظ آباد تا گجرات نہر لوئر چناب کنارے 45 کلو میٹر لمبی 24 فٹ کارپٹ 12 فٹ دونوں اطراف پکے شولڈر 12 فٹ دونوں اطراف کچے شولڈر اس طرح 48 فٹ چوڑی سڑک تعمیر ہوگی ،

اس سڑک سے ضلع حافظ آباد ضلع وزیر آباد ضلع گجرات اور دیگر اضلاع کے لوگ مستفید ہوں گے یہ بین الاضلاعی سڑک ہے گوجرانوالہ روڈ حافظ آباد تا چھناواں سڑک کی تعمیر جسکی تکمیل آخری مراحل میں ہے میری درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ساڑھے 4 ارب روپے فنڈز منظور کیا میں انکا تہ دل سے مشکور ہوں اس سڑک کی تعمیر سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...