گاڑیوں ،سکول وینز میں ایل پی جی سلنڈرز نصب‘زندگیاں خطرے میں

گاڑیوں ،سکول وینز میں ایل پی جی  سلنڈرز نصب‘زندگیاں خطرے میں

حافظ آباد (نمائندہ دنیا) حافظ آباد شہر اور گردونواح میں مسافر گاڑیوں اور سکول وینز میں ایل پی جی گیس کے سلنڈرز کی تنصیب سے مسافروں، خصوصاً سکول جانے والے بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

شہریوں کے مطابق متعدد گاڑیوں میں غیر محفوظ طریقے سے سلنڈرز نصب کیے گئے ہیں اور ڈرائیور مبینہ طور پر چوری چھپے ایل پی جی گیس بھرواتے ہیں، جس کے باعث بعض ویگنوں میں گیس کی بو بھی محسوس ہوتی رہتی ہے ۔ گیس لیکیج کی یہ صورتحال کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ۔اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مسافر گاڑیوں اور بالخصوص اسکول وینز میں نصب ایل پی جی سلنڈرز کی فوری جانچ پڑتال کی جائے ، غیر محفوظ سلنڈرز کے استعمال اور غیر قانونی طور پر گیس بھرنے کا سلسلہ بند کروایا جائے۔اور خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو کسی ممکنہ حادثے سے محفوظ رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...