گجرات پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،2ملزمان گرفتار
2 رائفل کلاشنکوف، 12میگزین، 1ٹوپیہ اور 300سے زائد راؤنڈ برآمد
لالہ موسیٰ (نامہ نگار) گجرات پولیس کا نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،2 ملزمان گرفتار، 2رائفل کلاشنکوف، 12عدد میگزین، 1 عدد ٹوپیہ اور 300 سے زائد راؤنڈ برآمد کرلئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ SI محمد اسلم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 نا جائز اسلحہ برداروں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت 1۔ محمد جاوید ولد رب نواز سکنہ سرگودھا 2۔ ناصر اقبال ولد محمد خان سکنہ منڈی بہاؤالدین کے نام سے ہوئی۔ملزمان کے قبضہ سے 2عدد رائفل کلاشنکوف، 12 عدد میگزین، 1 عدد ٹوپیہ اور 300 سے زائد راؤنڈ برآمد کر لیے گئے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ ضلع گجرات کو غیر قانونی اسلحہ اور اسلحہ کلچر سے پاک کرنے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں کے جان مال کا تحفظ اور پرامن معاشرے کا قیام گجرات پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments