پی ٹی آئی نے روایتی سیاسی بت پاش پاش کردئیے :عثمان ڈار

پی ٹی آئی نے روایتی سیاسی بت پاش پاش کردئیے :عثمان ڈار

عمران خان و کارکنان نے اصولوں پر سمجھوتہ کئے بغیر عوامی حقو ق کی بات کی

سیالکوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق مشیر برائے وزیراعظم امور نوجوانوں محمد عثمان ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس نے عام شہریوں کو اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کا شعور دیا اور روایتی سیاست کے بت پاش پاش کرکے عوامی سیاست کو نئی جہت بخشی، ملک کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد کا اس جماعت پر اعتماد اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ عوام تبدیلی، شفافیت اور میرٹ کے نظام کے خواہاں ہیں۔ پارٹی کے بانی عمران خان و کارکنان نے ہر کٹھن مرحلے میں اصولوں پر سمجھوتہ کئے بغیر عوامی حقو ق کی بات کی اور شہریوں کے مسائل کو ایوانوں اور عوامی فورمز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔سابق مشیر برائے وزیراعظم امور نوجوانوں محمد عثمان ڈار کا سٹی صدر میاں اعجاز جاوید، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد الطاف، ٹکٹ ہولڈر صاجنرادہ حامد رضا، عمر جاوید گھمن ،رضوان بٹ، چوہدری چاند، مہر فیصل نصیر، آفتاب خان، ساجد ،انزا گجر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عثمان ڈار نے کہا کہ عوامی رائے کا احترام اور قانون کی حکمرانی کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے ناگزیر ہیں او ر پی ٹی آئی نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ فیصلے بند کمروں کی بجائے عوامی امنگوں کے مطابق ہونے چاہئیں۔ بانی چیئرمین عمران خان پاکستان کی سیاست میں ایک ایسی حقیقت ہیں جنہیں سیاسی انتقام جھوٹے مقدمات اور قید وبند کی صعوبتوں کے ذریعے عوام سے دور نہیں کیا جاسکتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...