عوامی مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کئے جارہے :ارمغان سبحانی
وریو خدمت قبیلہ ہے :وزیر مملکت منصوبہ بندی و ترقی کی اپنے ڈیرہ پر گفتگو
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا ) وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی ترقی چودھری ارمغان سبحانی نے کہاہے کہ عوام کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے خدمت کا سفر جاری ہے عوامی معیار زندگی بہتر کرنے کیلئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ ترقیاتی منصوبوں ،عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے ۔ پنجاب میں ترقیاتی انقلاب کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے مختلف شعبوں میں منصوبوں اور فلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی و ترقی ارمغان سبحانی نے اپنے ڈیرہ پر امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل بھگوال اعوان نبی احمد فراز دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی، بڑے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور بے لوث عوامی خدمت کو اپنی سیاست کی اولین ترجیح بنایا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں جاری ترقیاتی انقلاب کے ثمرات براہِ راست عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور اقدامات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے اور علاقے کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔نبی احمد فراز نے کہا کہ وریو قبیلہ خدمت قبیلہ ہے وریو قبیلہ نے عوامی خدمت کرتے ہوئے حلقہ کے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رکھا ہے اور عوامی خدمت کا سفر اسی طرح جاری ہے ۔ وریو قبیلہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنے حلقہ کے عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے ۔ وریو قبیلہ نے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حلقہ بھر میں مختلف ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رکھا ہے ، جس سے علاقے میں تعمیر و ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments