تعمیر وترقی،عوامی خدمت سیاست کا محور ہے:فیصل اکرام
پارٹی قیادت نے عوامی مسائل کے حل ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی
سیالکوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے ممبر صوبائی اسمبلی چودھری فیصل اکرام نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ ترقیاتی منصوبوں ،عوامی خدمت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ تعمیر وترقی اور عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ عوامی خدمت، تعمیر و ترقی، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنی سیاست کا محور عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کو بنایا ہے ، یہی وجہ ہے کہ پارٹی کی قیادت نے مختلف ادوار میں عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر خصوصی توجہ دی۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا کہنا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، سڑکوں، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کا اجرا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔ عوامی خدمت اور ملکی تعمیر و ترقی کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دینے کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے تعمیر و ترقی کا یہ سفر جاری رہنا چاہیے ۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی عوامی فلاح وبہود کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ اور تمام حکومتی شعبہ جات اور صوبائی محکموں کی کارکردگی پر تیزی سے بہتر ی آرہی ہے ۔ اگرچہ موجودہ حکومت کو خطہ میں جنگ کے باعث معاشی سطح پر چیلنجز کا سامنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments