شہید پولیس اہلکار کی یادگار مسمار ، شہریوں میں تشویش
حافظ آباد (نمائندہ دنیا) حافظ آباد میں شہید پولیس اہلکار ممتاز علی کی یادگارکو نامعلوم افراد کی جانب سے مسمار کیے جانے پر شہید کے ورثاء اور اہل علاقہ نے شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فواد احمد سے واقعے کا نوٹس لینے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
اس سلسلے میں مقامی سینئر صحافی مہر فاروق احسان کی جانب سے ڈی پی او حافظ آباد کو تحریری درخواست پیش کی گئی ہے ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہید پولیس اہلکار ممتاز علی نے 31 اکتوبر 2004 کو دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کیا تھا۔ بعدازاں 9 مارچ 2016 کو ان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جوریاں پل کے قریب ایک سڑک کو شہید ممتاز علی کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دی گئی اور وہاں ان کی یادگار بھی نصب کی گئی تھی۔ورثاء اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کروا کر یادگار مسمار کرنے میں ملوث عناصر کا سراغ لگایا جائے ، انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور شہید کی یادگار کو دوبارہ تعمیر کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments