نوشہرہ:دیہاتی علاقے ویٹرنری وزرعی لیبارٹری سے محروم

 نوشہرہ:دیہاتی علاقے ویٹرنری  وزرعی لیبارٹری سے محروم

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی سمیت نوشہرہ ورکاں تحصیل کے دیہاتی علاقہ جات ویٹرنری وزرعی لیبارٹری سے محروم،کسان اورمویشی پال افراد تشخیص کیلئے گوجرانوالہ جانے پر مجبورہوگئے ۔

جانوروں کے امراض کی تشخیص اور زرعی رقبہ کے مٹی،ٹیوب ویلوں کے پانی کے تجزیہ کیلئے تتلے عالی سمیت تحصیل نوشہرہ ورکاں کے دیہاتی علاقہ جات میں کوئی بھی سرکاری ونجی لیبارٹری قائم نہیں ہے جس سے مویشی پال افراداور کسانوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔مویشیوں کی بیماریوں کی تشخیص کیلئے جانوروں کا خون،پیشاب،گوبر گوجرانوالہ میں قائم ویٹرنری لیبارٹری میں لے جانا پڑتا ہے جبکہ زرعی زمین کی مٹی اور ٹیوب ویلوں کا پانی کی تجزیاتی رپورٹ کیلئے بھی کئی چکر لگانے پڑتے ہیں اس دروان جانور موت کے منہ میں چلا جاتا ہے جبکہ زرعی رقبہ مختلف ضروریات کمی اور ٹیوب ویلوں کا پانی کالے وسفید کلر کا شکار ہوجاتا ہے ۔مقامی کسانوں اور مویشی پال افراد امتیاز احمد چودھری، خان محمد گادی،رانا طیب مقصود ،رانا محمد علی،محمد امین،شبیر انصاری،افتخار احمد،محمد حسین ودیگر نے نوشہرہ ورکاں یا کسی قریبی علاقہ میں ویٹرنری وزرعی لیب کے قیام کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انہیں سہولت قریب ترین میسر ہو سکے ۔مؤثر تعلیمی نتائج کیلئے کوشاں ہیں:محسن رضا، نعمان حیات تعلیمی نظام کے انحطاط کی ایک بڑی وجہ کمرشل ازم بھی ہے :ریاض تارڑ ودیگر  حافظ آباد ٹیچرز کونسل کے چیئرمین پروفیسر محسن رضا نے کہا کہ تعلیمی نظام کے مؤثر نتائج کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ ملک و قوم کو اہل اور باصلاحیت قیادت میسر آ سکے ۔ چیف کوآرڈینیٹر ریاض احمد تارڑ نے کہا کہ تعلیمی نظام کے انحطاط کی ایک بڑی وجہ کمرشل ازم ہے ،

اس لیے نظام تعلیم کو اخلاقی، قومی اور روحانی اقدار کی بنیاد پر استوار کرنے کی ضرورت ہے ۔اسلامک ریسرچ کونسل کے رکن علامہ نعمان حیات نے کہا کہ تعلیم محض ڈگری کے حصول کا ذریعہ بن کر رہ گئی ہے ، اس رجحان کو تبدیل کرنے اور شہر میں ادبی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کردار ادا کیا جا رہا ہے تاکہ نئی نسل کے لیے تحقیق کے نئے راستے کھولے جا سکیں۔ قومی امن کونسل کے صدر مہر حبیب نے کہا کہ ہمیں اپنی توانائیاں اور صلاحیتیں ملک و قوم کی ترقی کے لیے وقف کرنا ہوں گی۔ قومی امن کونسل کے ضلعی چیف ایگزیکٹو علامہ قاری لقمان اور جنرل سیکرٹری ملک محمد عامر نے کہا کہ وہ امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ چیف کوآرڈینیٹر علامہ عبدالرشید زاہد نے کہا کہ تمام علماء کرام سے اپیل کی جائے گی کہ وہ منبر و محراب سے اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کا پیغام عام کریں۔وفد میں سینئر وائس چیئرمین اکرام علی قادری، ڈاکٹر قیصر محمود، محمد یونس انصاری، میاں وسیم عباس انصاری، محمد آصف کریمی، احمد رضا انصاری، علامہ شاہد سمیت دیگر شخصیات بھی شامل تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...