ابراہیم ٹرسٹ ہسپتال میں کل فری میموگرافی کیمپ لگے گا

 ابراہیم ٹرسٹ ہسپتال میں کل فری میموگرافی کیمپ لگے گا

اہتمام لائنز اور ایگزیکٹو لائنز کلب نے کیا، مقصد خواتین میں چھاتی سرطان کی آگاہی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ لائنز کلب اور گوجرانوالہ ایگزیکٹو لائنز کلب کے زیر اہتمام پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ہسپتال (جینم) کے تعاون سے ابراہیم ٹرسٹ ہسپتال میں کل منگل کو فری میموگرافی کیمپ کا انعقاد کیاجارہا ہے جس میں گوجرانوالہ شہر وگردونواح کی خواتین استفادہ کرسکتی ہیں۔کیمپ میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ہسپتال جینم گوجرانوالہ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر عاصمہ سہیل انکی ماہر ٹیم اور ڈاکٹر فاطمہ منعم خواتین کے میمو گرافی ٹیسٹ، ابتدائی تشخیص اور طبی معائنہ کرینگی اور مریضوں کوضروری طبی مشورے بھی فراہم کئے جائینگے ۔ کیمپ کا مقصد خواتین میں چھاتی کے سرطان کی بروقت تشخیص اور اس کے بارے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...