گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس268:سٹینڈنگ کمیٹیاں قائم
کمیٹیاں صنعتکاروں ، تاجروں کے مسائل کی نشاندہی اور حل کیلئے فرائض ادا کریں گی
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی سرکاری وغیر سرکاری اداروں سے روابط کیلئے 268 سٹینڈنگ کمیٹیوں کی تشکیل کردی گئی ۔چیمبرممبران کی الگ الگ کمیٹیوں کی تشکیل کرکے نوٹیفکیشنز جاری کردیئے گئے ۔ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر غلام حسین جج اور کارپوریٹ کلاس ایگزیکٹو ممبررانا عرفان علی نے ممبران کی سکروٹنی اور چھان بین کرکے صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے سٹینڈنگ کمیٹیوں کو فائنل کردیا اور انہیں ٹاسک دیا گیا کہ صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کیلئے سٹینڈنگ کمیٹیاں اپنے فرائض سرانجام دیں گی۔ ایگزیکٹو ممبر کارپوریٹ کلاس رانا عرفان علی نے بتایا کہ تمام سٹینڈنگ کمیٹیوں کے نوٹیفکیشنز جاری کردیئے گئے ۔وفاقی اور صوبائی محکمہ جات سے روابط اور مسائل حل کیلئے چیمبر کے پرانے اور بااثر ممبران کو ٹاسک سونپا گیا جبکہ غیر سرکاری اداروں اور تجارتی مراکز مارکیٹوں کی سطح پر الگ سٹینڈنگ کمیٹیاں دی گئی ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments