بلیو موبائل پولیس سٹیشن وین 25نومبر کو نوشہرہ کچہری میں خدمات دیگی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) رانا واجد علی صدر تحصیل کلرک بار ایسوسی ایشن کے مطابق بلیو موبائل پولیس سٹیشن وین پرسوں بدھ کو نوشہرہ ورکاں جوڈیشل کمپلیکس (تحصیل کچہری) میں صبح 8 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک موجود ہو گی
جہاں پر سائلین ایف آئی آر، کرایہ داری، گمشدگی رپورٹ، گھریلو اور دوکانوں کے ملازمین کا اندراج، پولیس ویری فکیشن کلیئرنس، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، لرنر اور باقاعدہ لائسنس کا اجراء سمیت دیگر 16 سہولیات حاصل کر سکیں گے بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین میں خواتین کی ہراسگی اور بچوں سے زیادتی کے مقدمات کے لئے خصوصی ڈیسک بھی قائم ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments