سیرت تاجدارِ انبیا کانفرنس کی کامیابی‘ اظہار تشکر کی تقریب

سیرت تاجدارِ انبیا کانفرنس کی کامیابی‘ اظہار تشکر کی تقریب

نوجوان طبقہ دین کے دفاع ،معاشرتی اصلاح میں کردار ادا کر سکتا:سلمان اعظم

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) اہلحدیث یوتھ فورس سٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام چوک گھنٹہ گھر میں منعقد ہونے والی 35ویں سالانہ سیرت تاجدارِ انبیا  کانفرنس کی بے مثال کامیابی پر مرکز اہلحدیث 41 بی ماڈل ٹان گوجرانوالہ میں تقریبِ اظہارِ تشکر کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں مرکزی قائدین، علما و کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر مختلف مقررین نے اپنے اپنے خطابات میں سیرتِ نبوی  کے پیغام اور اہلحدیث تحریک کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ مہمان خصوصی قائداہلحدیث یوتھ فورس پاکستان حافظ سلمان اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف توحید کی سربلندی اور دینِ اسلام کی خالص تعلیمات کی اشاعت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان طبقہ دین کے دفاع اور معاشرے کی اصلاح میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے ، یوتھ فورس اسی مقصد کے لیے سرگرمِ عمل ہے ۔ صاحبزادہ عمران عریف نے کہا کہ اہلحدیث تحریک ہمیشہ کتاب و سنت کی بنیاد پر امت کی رہنمائی کرتی رہی ہے ۔ نبی کریم  کی سیرت ہمارے لیے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ، ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چل کر ہی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے ۔مولانا مشتاق چیمہ نے کہا کہ اہلحدیث کا پیغام امن، اخلاص اور اتباعِ سنت ہے ۔ ہمیں عقیدہ توحید کو دلوں میں راسخ کرنے اور بدعات و خرافات کے خاتمے کے لیے مسلسل جدوجہد کرنی چاہیے ۔ مولانا ابرار ظہیر نے کہا کہ سیرتِ رسول  انسانیت کے ہر طبقے کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔اہلحدیث یوتھ فورس سٹی گوجرانولہ سٹی کے صدر انس بن مالک بھنڈر نے کہا کہ اہلحدیث یوتھ فورس کا ہر کارکن ایک داعی اور مصلح ہے ۔ جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس سٹی حافظ احسن مقصود نے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے دین کے پیغام کو عام کرنا ہے ۔ اس موقع پر 35ویں سالانہ سیرت تاجدارِ انبیا  کانفرنس کو کامیاب بنانے والے کارکنان میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...