ضلع کونسل سیالکوٹ کا نائب قاصد 25 ہزار رشوت لیتے گرفتار
سیالکوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) اینٹی کرپشن سیالکوٹ کی بڑی کاروائی ضلع کونسل سیالکوٹ کا نائب قاصد 25 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار،نشان زدہ نوٹ برآمد۔
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب لاہور سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ اشفاق حسین سیال کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ رانا مبشر علی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کامیاب ٹریپ ریڈ کیا۔دورانِ کارروائی ملزم فیصل اقبال بٹ، نائب قاصد،ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے قبضہ سے 25,000 روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے گئے ۔ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments