سیالکوٹ سے چائلڈ پورنو گرافی میں نامزد ملزم گرفتار
سیالکوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) این سی سی آئی اے گوجرانوالہ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کی ہدایات پر ایس ایچ او شاہین اصغر کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ سے چائلڈ پورنوگرافی میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کا نام نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلوئٹڈ چلڈرن کی پانچ سائبر ٹِپ لائن رپورٹس میں سامنے آیا تھا۔ملزم کے قبضے سے بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد بھی برآمد کیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments