ڈی پی ایس لالہ موسیٰ کے اساتذہ تنخواہوں سے محروم
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )ڈی پی ایس لالہ موسیٰ کے اساتذہ اکتوبر کی تنخواہوں سے محروم، گھروں کے چولہے اور روزمرہ اخراجات متاثر ہونے لگے۔
لالہ موسیٰ کے ڈی پی ایس میں تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو تاحال اکتوبر کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، جس کے باعث اساتذہ شدید مالی پریشانی اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں،یہ صرف تنخواہ میں تاخیر کا معاملہ نہیں، بلکہ ان خاندانوں کی مشکلات کا سوال ہے جن کا گھر بار اس ماہانہ آمدن سے چلتا ہے ۔ کئی اساتذہ کے گھریلو اخراجات، بچوں کی ضروریات اور دیگر ذمہ داریاں اسی تنخواہ سے وابستہ ہیں۔ دوسری جانب سکول آنے جانے کے لیے رکشہ اور وین فراہم کرنے والوں کی ادائیگیاں بھی رکی ہوئی ہیں، جس سے وہ بھی پریشان ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments