ہسپتال میں ڈاکٹر کی گاڑی کے ٹائر چوری کا ملزم پکڑا گیا

ہسپتال میں ڈاکٹر کی گاڑی کے ٹائر چوری کا ملزم پکڑا گیا

ملزم کارخانے کا مالک ، لگژری گاڑی پر واردات کیلئے آیا ،اہلیہ گریڈ 17 کی آفیسر

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)سول ہسپتال کے اندر سے ڈاکٹر کی گاڑی کے ٹائر چوری کرنیوالا ملزم پکڑا گیا،ملزم کارخانے کا مالک ،بیوی گریڈ 17کی آفیسر ہے ۔ 10نومبر کو سول ہسپتال کے سرکاری کوارٹر زمیں رہائش پذیر ڈاکٹر حسن جمیل سندھو کی گھر کے باہر کھڑی گاڑی کے نامعلوم شخص نے دو ٹائر اتار لئے تھے جس پر تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کرکے چور کی تلاش شروع کردی،تاہم پولیس نے چور کو قابو کرلیا،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر کارخانے کا مالک اور اسکی بیوی گریڈ 17کی آفیسر ہے ،ملزم برینڈڈ کپڑے پہن کر اپنی لگژری گاڑی پر واردات کرنے کیلئے آیا تھاجبکہ دوران تفتیش ملزم سے جب پوچھا گیا کہ ٹائر چوری کیوں کیے تو ملزم کہتا ہے یہ تو مجھے بھی نہیں پتہ کہ میں نے یہ کیوں کیا، بس گاڑی کھڑی دیکھ کر دماغ میں ایسا کچھ آیا اور میں نے اس کے دو ٹائر اتار لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...