نوشہرہ ورکاں میں مٹوبھائیکے روڈ پر تجاوزات کی نشاندہی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ناہرا برادران کی کاوشوں سے شہر کی ٹوٹی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا ٹینڈر جاری ہو گیا دسمبر کے شروع میں کام کا آغاز کر دیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر نے تجاوزات کی نشان دہی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ راہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے چوک تاجدار ختم نبوت (تھانہ چوک) سے گاہڑی تک اہم تجارتی شاہراہ کی تعمیر کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا ،اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال نے محکمہ مال کے ہمراہ مٹوبھائیکے روڈ پر تجاوزات کی نشاندہی کر کے نشانات لگوا دئیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments