جامکے چٹھہ گیس سے محروم،شہری لکڑیاں جلانے پر مجبور

جامکے چٹھہ گیس سے محروم،شہری لکڑیاں جلانے پر مجبور

ایل پی جی مہنگی ہونے کے با عث پہنچ سے دور ،شہریوں کا گیس کی فراہمی کامطالبہ

جامکے چٹھہ (نامہ نگار )جامکے چٹھہ سوئی گیس سے محروم، شہری مہنگی ایل پی جی اور لکڑی جلانے پر مجبور ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق جدید دور میں بھی ڈسٹرکٹ وزیرآباد کا معروف قصبہ جامکے چٹھہ بنیادی سہولت سوئی گیس سے تاحال محروم ہے جس کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جہاں ملک کے دیگر علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے ، وہیں جامکے چٹھہ کے باسی آج بھی اس بنیادی نعمت سے محروم ہیں۔اہلیانِ علاقہ کے مطابق گھریلو ضروریات پوری کرنے کے لیے انہیں مہنگی ایل پی جی خریدنا پڑ رہی ہے ، جس کی قیمتیں آئے روز بڑھ رہی ہیں اور یہ غریب و متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب کئی گھرانے ایسے بھی ہیں جو مالی تنگی کے باعث لکڑیاں، درختوں کے سوکھے پتے اور دیگر متبادل ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہیں، جس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ صحت کے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے حکومت اور سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جامکے چٹھہ کو فوری طور پر گیس کی سہولت فراہم کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...