ستراہ :مختلف واقعات میں 2افراد لاپتہ
ستراہ،ڈسکہ (نامہ نگار،نمائندہ دنیا ) مختلف واقعات میں دوافراد لاپتہ ہوگئے ۔
راؤ کے میں محمد حنیف کابیٹا 13سالہ حیدر علی گھر سے کھیلنے کیلئے سکول گیا مگر واپس نہ آیا جس کو نامعلوم نے مبینہ اغوا کرلیا ، وڈالہ سندھواں میں مدثر کا بھائی جاوید اختر گھر سے نکلا مگر واپس نہ آیا، شبہ ہے کہ نامعلوم نے اغوا کر لیا ۔ ستراہ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments