تتلے عالی ،مرالی والہ ، بیگ پور ، باٹھ شریف میں چوری کی وار داتیں
تتلے عالی(نامہ نگار ) بیگ پور میں محنت کش نوید کاایک لاکھ20ہزار روپے کا گڈا چوری ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تتلے عالی میں زمیندار سرفراز علی کے کھیتوں سے ڈیڑھ لاکھ روپے کاپیٹر انجن اور پنکھا چوری ہو گئے ،انعام الرحمن کا سائن بورڈ چوری ہوگیا،باٹھ شریف میں وقاص کے کھیتوں سے 35ہزار روپے کا سولر بریکر اور تاریں چوری ہو گئیں جبکہ زمیندار ہارون اشرف کی زرعی موٹر چوری ہو گئی،مرالی والہ میں طاہر کے 30 بالے چوری ہو گئے ،بھدر میں بلا کی گاڑی کے دو ٹائر چوری ہو گئے ،پنڈوریاں میں اسداﷲ کی گاڑی کا ٹائر چوری ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments