قومی کرکٹر محمد عباس کی اسلم گھمن سے ملاقات ‘بھائی کی وفات پر تعزیت
سمبڑیال(نامہ نگار )قومی کرکٹر محمد عباس کی ڈیرہ عظیم نوری آمد، بریگیڈیئر(ر)اسلم گھمن سے ملاقات کی ،ان کے بھائی سابق تحصیل ناظم ناصر گھمن کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ایم این اے اسلم گھمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
سمبڑیال میں یونیورسٹی ، سٹیڈیم جمنیزیم اور ایکسپو سنٹر علاقائی اور عوامی ترقی ،نوجوان کے روشن مستقبل کے منصوبے تھے جن پر کام بھی شروع کیا گیا لیکن اب حکومت تعاون نہیں کر رہی ، منصوبے مکمل ہوتے تو ہماری موجودہ نسل کو ہی نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کا مستقبل بھی روشن ہونا تھا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments