امارات گروپ کا اپنے اگلے پراجیکٹ امارات ریزیڈنسیز کا اعلان

 امارات گروپ کا اپنے اگلے پراجیکٹ امارات ریزیڈنسیز کا اعلان

اعلان سیرینا ہوٹل میں کیا گیا ،شہرِ اقتدار کے مکینوں کی بڑی تعداد کی شرکت

اسلام آباد (خصو صی وقائع نگار )امارات گروپ نے اپنے اگلے تعمیراتی پراجیکٹ امارات ریزیڈنسیز کے قیام کا اعلان کردیا،یہ اعلان سیرینا ہوٹل میں مال آف عریبیہ اوپن ہاؤس میں کیا گیا جس میں شہرِ اقتدار کے رہنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی،تقریب میں چیئرمین امارات گروپ اور سی ای او گرانہ ڈاٹ کام شفیق اکبر، گروپ ڈائریکٹرز فرحان جاوید، ارسلان جاوید، ڈائریکٹر ایجنسی 21انٹرنیشنل شرجیل احمر اور ڈائریکٹر پراپشور تیمور الحق عباسی شریک ہوئے ، تقریب میں اس پراجیکٹ کے ماڈل کی نقاب کشائی بھی کی گئی جو کہ حاضرین کی توجہ کا مرکز رہا،اس موقع پر چیئرمین امارات گروپ شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ معیاری تعمیرات، مقررہ وقت میں ڈلیور کردہ پراجیکٹس اور محفوظ اور آسان سرمایہ کاری کے اعلیٰ مواقع کی وجہ سے امارات گروپ کو مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک منفرد مقام حاصل ہے ، اُن کا کہنا تھا کہ امارات ریزیڈنسیز ہمارا اگلا پراجیکٹ ہے اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا رہائشی منصوبہ ہے جو کہ سمارٹ لیونگ کا کانسیپٹ متعارف کروا رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں