رکشہ ،2گاڑ یاں،13موٹر سائیکل چوری ،65ہزار چھین لئے گئے

رکشہ ،2گاڑ یاں،13موٹر سائیکل چوری ،65ہزار چھین لئے گئے

راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں سے دو گاڑیاں، رکشہ اور 13موٹر سائیکل چور ی کرلئے گئے جبکہ ہزاروں ر وپے و موبائل فونز چھین لئے گئے ۔

 تھانہ ویسٹریج کی حدود سے ڈاکٹر محمد سکندر اور صدر واہ کینٹ کی حدود سے ساجد محمود کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں، گوجر خان میں ساجد کا رکشہ چوری کر لیا گیا۔ صادق آباد میں حسن سے ڈا کو موبائل فون، 35ہزار چھین کر فرار ہو گئے ۔ایئر پورٹ کے علاقہ غریب آباد میں ڈا کو محمد عثمان اور حماد عارف سے 3موبائل فونز 3500روپے جبکہ آصف سے 2موبائل فونز، 26500روپے لے گئے ۔ نصیر آباد میں محمد شاہد نواز نے بتایا کہ نامعلوم چورتالا توڑکر کوائل فاسٹ کیبل 70عدد مالیتی 12لاکھ روپے چوری کر کے لے گیا۔ مندرہ کی حدود سے عامر نواز کی 14بکریاں چوری کر لی گئیں، پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں