ڈینگی وارڈز کی نگرانی شروع، اے ڈی سی کا سہولیات کا جائزہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آبا د ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں انتظامات سمیت ڈینگی وارڈز کی نگرانی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ مہرین بلوچ نے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا اور ڈینگی وارڈز میں بیڈز کی دستیابی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ پمز ہسپتال میں اب تک 72، پولی کلینک میں 25، سی ڈی اے ہسپتال میں 20مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ قائداعظم ہسپتال میں 63اور فیڈرل جنرل ہسپتال میں 12مریض داخل رہے۔ اے ڈی سی ایسٹ نے ڈینگی وارڈز میں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی وارڈز کی مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے۔