ایبٹ آباد:قتل کے مطلوب 2اشتہاری، منشیات فروش گرفتار
ایبٹ آباد (اے پی پی) ایبٹ آباد پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2اشتہاری اور۔
منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ رجوعیہ تنویر خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان افسر اور ارشاد کو گرفتار کر لیا۔ ایک اور کارروائی میں منشیات فروش صغیر حسین سے 906گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔