13پتنگ باز گرفتار پتنگیں، ڈوریں برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آ باد پولیس کا ضلع بھر میں پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بڑ ے پیمانے پر۔۔۔
کر یک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 13پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر لیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔