ممکنہ برفباری، تمام ادارے الرٹ، سیفٹی پلان نافذ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ملک کے شمالی سیاحتی مقامات میں بڑھتی ہوئی سردی اور برف باری کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرمائی سیزن پلان پر بھرپور عملدرآمد جاری ہے۔۔۔۔
سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ محفوظ سفری ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو فعال کر دیا گیا ہے۔ اہم شاہراہوں، تفریحی مقامات اور برف باری والے علاقوں میں ریسکیو 1122کی ٹیمیں مکمل طور پر متحرک ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کو اضافی آلات، اسنو موبائلز، ایمبولینسز اور ریپڈ رسپانس یونٹس کے ساتھ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس اور مقامی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر روڈ سیفٹی پلان بھی نافذ کر دیا ہے۔