ٹکٹ نہ دینے پر گرین الیکٹرک بس کے کنڈکٹر کیخلاف مقدمہ درج
راولپنڈی (خبرنگار) گرین الیکٹرک بس کے کنڈکٹر کے خلاف امانت میں خیانت اور موٹر وہیکلز آرڈیننس کے تحت خورد برد کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔
کنڈکٹر نے مسافروں سے رقم لے کر ٹکٹ نہ جاری کئے تھے، چیکر اظہر نواب کی نگرانی میں ٹیم نے لیاقت باغ کے قریب گرین الیکٹرک بس پر چھاپہ مارا جس پر دوران چیکنگ ٹکٹ کنڈکٹر حیدر علی کی جانب سے مسافروں سے رقم لیکر ٹکٹ جاری نہ کرنے کا انکشاف ہوا۔