ٹریفک حادثات میں ،4افراد جاں بحق ،19زخمی

ٹریفک حادثات میں ،4افراد جاں بحق ،19زخمی

کوئی رٹہ میں تیز رفتار ٹویوٹا ہا ئی ایس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افرادجاں بحق سوات میں مسافر گاڑی کھائی میں جاگری ،2چل بسے ،مردان میں 11افراد زخمی

 کھوئی رٹہ،سوات، مردان (اے پی پی، نمائندہ دنیا) کھوئی رٹہ کے علاقے اندہ ٹال کے مقام پر تیز رفتار ٹویوٹا ہا ئی ایس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد چوہدری خادم دھناں اور نصرت اﷲ بحق ہو گئے ۔ انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونیوالوں میں ڈونگی کے رہائشی اور دھنہ کا رہائشی شامل ہے ،اپرسوات مٹہ کے علاقے چاتیکل برابڑو میں مسافر گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں 2 افراد جا ں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو 1122 سوات کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122سوات کی ایمبولینسزاوراہلکارفوری طورپر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو موقع پرابتدائی طبی امداد فراہم کی، بعد ازاں انہیں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال مٹہ جبکہ شدید زخمی چارافراد کو مزید علاج کے لیے سنٹرل ہسپتال سیدومنتقل کردیا گیا ۔ٹریفک کے مختلف حادثات میں 11افراد زخمی ہو گئے۔سری بہلول میں چنگچیوں کے ٹکرانے سے 4افراد، کورغ چوک میں موٹرسائیکل حادثے میں ایک شخص، شاہ نور پل میں چنگچی کی ٹکر سے خاتون، بخشالی موٹروے پل پر موٹر کار بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری، خواتین اور بچوں سمیت 5افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں