زیر سماعت مقدمات کی مؤثر پیروی یقینی بنائی جائے،آئی جی

زیر سماعت مقدمات کی مؤثر پیروی یقینی بنائی جائے،آئی جی

ناقص تفتیش، تاخیر یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ آئی جی نے تفتیشی امور، تفتیشی عمل میں بہتری، مقدمات کی بروقت تکمیل اور عدالتی پیروی کے نظام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آئی جی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ہائی پروفائل مقدمات سمیت تمام کیسز کی تفتیش جدید، سائنسی اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے بہتر طریقے سے پورے ہو سکیں۔ شواہد کے حصول، فرانزک معاونت، ڈیجیٹل ڈیٹا اینالیسس اور سیف سٹی مانیٹرنگ کو تفتیش کا لازمی حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی مؤثر پیروی یقینی بنائی جائے تاکہ مجرموں کو قانون کے مطابق سزا دلائی جاسکے۔ ناقص تفتیش، تاخیر یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام تفتیشی مراحل کی مانیٹرنگ سخت معیار کے مطابق کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں