وزیراعظم آزاد کشمیر 13دسمبر کو راولاکوٹ کا پہلا سرکاری دورہ کرینگے
راولاکوٹ (آن لائن) نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور 13دسمبر کو راولاکوٹ کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔۔
فیصل راٹھور کو سرکٹ ہاس راولاکوٹ میں ایک استقبالیہ دیا جائے گا جس میں وہ راولاکوٹ میں واٹر سپلائی سکیم کے متعلق ایک بڑے پراجیکٹ کی منظوری دیں گے بعد ازاں مختلف وفود سے ملیں گے ۔