خواجہ عبد القدوس گنگوہی کا عرس، ختم خواجگان شریف کا انعقاد آج ہوگا
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) خواجہ عبد القدوس گنگوہی کے عرس مبارک کے سلسلے میں ختم خواجگان شریف کا انعقاد آج پولیس فائونڈیشن، پی ڈبلیو ڈی میں ہو گا۔
ختم شریف بعداز دوپہر 1بجے ادا کیا جائے گا، یہ روحانی محفل عزت مآب آلِ نبی، اولادِ علی، فخرالسادات، پیرِ طریقت و رہبرِ شریعت، سربراہ تحریکِ عشقِ مصطفی، پیر سید عنایت علی شاہ کی زیرسرپرستی منعقد ہو گی۔