لوک ورثہ میں پاک، تاجک ثقافتی فیسٹیول ویک کی افتتاحی تقریب

 لوک ورثہ میں پاک، تاجک ثقافتی فیسٹیول ویک کی افتتاحی تقریب

ثقافتی سفارت کاری خطے میں امن، ہم آہنگی ،رابطے بڑھائے گی ،وفاقی وزرا ،تاجک وزیر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) لوک ورثہ کمپلیکس میں پاک، تاجک ثقافتی فیسٹیول ویک کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ،وفاقی وزیر قومی ورثہ اورنگزیب خان کھچی، تاجکستان کی وزیرِ ثقافت ستوریون متلوباخون امونزود، وزیر مواصلات عبدالعلیم ، تاجک سفیر، حکومتی و سفارتی شخصیات، فنکاروں اور ثقافت سے وابستہ افراد نے شرکت کی وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھیچی نے کہا کہ پاک،تاجک ثقافتی فیسٹیول دونوں برادر ممالک کی گہری دوستی اور تاریخی و ثقافتی رشتوں کی علامت ہے ۔ ثقافتی سفارت کاری خطے میں امن، ہم آہنگی اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ تاجک وزیرِ ثقافت نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان صرف جغرافیائی طور پر قریب نہیں بلکہ صدیوں پر محیط روحانی، لسانی، تاریخی اور ثقافتی رشتوں میں بھی بندھے ہوئے ہیں۔ وزیر مواصلات نے تاجکستان کی ثقافت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ثقافتی پروگرامز کا انعقاد خوش آئند ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں