اڈیالہ روڈ پر قائم غیر قانونی نجی ہائوسنگ سکیم کا دفتر مسمار ،رکاوٹیں ختم
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے اڈیالہ روڈ پر واقع غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سکیم کے خلاف آپریشن کیا۔ ۔۔۔
سائٹ آفس کو مسمار کر دیا گیا، غیر قانونی انفراسٹرکچر ہٹا دیا گیا جبکہ ناجائز طور پر بند کیے گئے راستوں اور رسائی سڑکوں کو بحال کر دیا گیا۔ انفورسمنٹ سکواڈ نے ڈیولپرز کو فوری طور پر تمام تعمیراتی سرگرمیاں بند کرنے اور بغیر کسی تاخیر کے متعلقہ قوانین و ضوابط کی مکمل پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر ڈی جی آر ڈی اے نے واضح کیا کہ اتھارٹی غیر قانونی اور غیر مجاز ترقیاتی سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔