کلائمیٹ ایکشن ڈائیلاگ، سموگ سے نمٹنے کیلئے کلین موبیلٹی کی جانب منتقلی پر زور
اسلام آباد(دنیارپورٹ)پاکستان بدستور خطرناک فضائی آلودگی کے مسئلے سے دوچار ہے ۔ آئی کیو ائیر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان دنیا کا تیسرا سب سے زیادہ آلودہ ملک ہے ، لاہور جیسے بڑے شہروں میں سردیوں کے
دوران سموگ کی صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے اور PM2.5 کی سطح اکثر 145 مائیکروگرام فی مکعب میٹر سے بھی تجاوز کر جاتی ہے ۔ یہ حقائق رواں ہفتے لاہور میں BYD پاکستان ، میگا موٹر کمپنی (MMC)کے زیرِ اہتمام منعقدہ کلائمیٹ ایکشن ڈائیلاگ میں سامنے آئے ۔ خطرناک سموگ سے نمٹنے کے لیے کلین موبیلٹی کی جانب منتقلی پر زور ،پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (PIDE) کی 2024 کی تحقیق کے مطابق پاکستان میں آلودگی سے درپیش چیلنج میں ٹرانسپورٹ ایک اہم شعبہ ہے ۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ ماحولیاتی اعتبار سے پائیدار ٹرانسپورٹ کی جانب پیش رفت کے لیے نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی پر مؤثر عمل درآمد ناگزیر ہے۔ ، ماحولیاتی لحاظ سے سازگار گاڑیوں کے فروغ کے لیے مراعات متعارف کرائی جائیں اور ان ریگولیٹری خلا کو دور کیا جائے جو اب بھی اس شعبے میں ترقی کی رفتار کو سست کر رہے ہیں۔