راولپنڈی ،قائد اعظم کی یوم پیدائش پر 150پونڈ وزنی،20فٹ لمبا کیک کاٹا گیا
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) قائدِ اعظم محمد علی جناح کی یومِ پیدائش کے موقع پر مرکزی تنظیم صرافہ جیولرز کنٹونمنٹس اور مرکزی تنظیم تاجران ٹینچ بھاٹہ کے زیر اہتمام تقریب کاانعقادکیا گیا۔۔۔
،ایشیا کے طویل ترین بازار کی علامت کے طور پر 150پونڈ وزنی اور 20فٹ لمبا کیک کاٹا گیا ۔تقریب میں قائدِ اعظم کی قیادت، بنیانِ مرصوص کی قوت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے تاجر برادری کے غیر متزلزل عزم کا بھرپور اظہار کیا ۔