رکشہ گلی سے گزارنے پر بزرگ شہری قتل ،بیٹے سمیت دو زخمی
نوشہرہ (نمائندہ دنیا )نوشہرہ آضاخیل بھٹہ خشتہ کے مقام پر رکشہ ہماری گلی سے کیوں گزارا، مسلح ملزم نے ۔۔۔
مشتعل ہوکر فائرنگ کردی۔بزرگ والد گولیاں لگنے سے جا ں بحق ،بیٹے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا۔بھٹہ خشت کے مزدوروں کا غنڈا گردی کے خلاف احتجاج ۔جا ں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ملزم ابراہیم باچہ کے خلا ف قتل اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔