آزاد کشمیر ہائیکورٹ ، آئی ٹی بورڈ میں اسامیوں پر تقرریاں سماعت مکمل فیصلہ محفوظ

آزاد کشمیر ہائیکورٹ ، آئی ٹی بورڈ میں اسامیوں پر تقرریاں سماعت مکمل فیصلہ محفوظ

مظفر آباد (آئی این پی)آزادجموں و کشمیر ہائی کورٹ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں 84 خالی اسامیوں پر تقرریوں کے خلاف جاری حکم امتناعی ۔۔۔

، کیس کی سماعت مکمل ، فیصلہ محفوظ، چیف جسٹس عدالت العالیہ جناب جسٹس لیاقت حسین شاہین نے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں خالی 84اسامیوں پر تقرری کے خلاف جاری حکم امتناعی کیس کی سماعت کی ، وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو ہفتہ کے روز سنایا جائے گا، انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں 84خالی اسامیوں پر تقرری کے خلاف حکم امتناعی طویل عرصہ سے زیر کار تھا، حکم امتناعی کے باعث اسامیوں پر مستقل تعیناتیوں کا معاملہ التواء کا شکار رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں