کپاس کی آئندہ کاشت کیلئے حکمتِ عملی کو حتمی شکل دے دی ،سیکرٹری زراعت
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرِ صدارت کپاس کی اگیتی اور۔۔۔
موسمی کاشت کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کاٹن فورم کی جانب سے تیار کردہ جامع تجاویز پیش کی گئیں جن کی روشنی میں صوبہ پنجاب میں کپاس کی آئندہ کاشت کے لیے حکمتِ عملی کو حتمی شکل دے دی گئی ،سیکرٹری زراعت کہا کہ کپاس کی اگیتی کاشت کے لیے موزوں تحصیلوں اور سفارش کردہ اقسام کی فہرست جلد جاری کر دی جائے گی تاکہ کاشتکار بروقت اور بہتر منصوبہ بندی کر سکیں۔