ریسکیو 1122 مری کی مثالی کارکردگی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری نے گزشتہ سال 2025 میں آگ لگنے کے واقعات، بروقت کارروائیوں، آگاہی مہمات اور فائر سیفٹی اقدامات میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
260 فائر ایمرجنسیز پر رسپانس دیا گیا، جن میں 191 جنگلاتی آگ، 35 شارٹ سرکٹ، 8 گیس لیکیج، 4 کچن فائر جبکہ دیگر 22 آگ لگنے کے واقعات شامل تھے۔