انتقامی کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو احتجاج ، نیشنل الائنس پرائیویٹ سکولز

انتقامی کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو احتجاج ، نیشنل الائنس پرائیویٹ سکولز

60 فیصد سے زائد تعلیمی بوجھ نجی تعلیمی ادارے اٹھا رہے ،نشانہ بنانا درست نہیں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) نیشنل الائنس آف پرائیویٹ سکولز نے کہا ہے کہ ملک میں 60 فیصد سے زائد تعلیمی بوجھ نجی تعلیمی ادارے اٹھا رہے ہیں، حکومت کی جانب سے زبر دستی تعلیمی اداروں کو بند کرانے کے خلاف جلد ہنگامی اجلاس بلا کر آ ئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ الائنس کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں نجی تعلیمی شعبے کو درپیش سنگین مسائل، بالخصوص حکومت کی جانب سے حالیہ اقدامات پر غور کیاگیا، حکام کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں نجی تعلیمی اداروں کو ایک منظم منصوبے کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے ، جو نہ صرف لاکھوں اساتذہ اور ملازمین کے روزگار پر حملہ ہے بلکہ کروڑوں بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے ۔ الائنس نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر جابرانہ فیصلے واپس نہ لیے گئے ، سندھ کے طرز پر مسائل حل ، نجی اداروں کو ہراساں کرنا بند نہ کیا گیا تو تنظیم ملک گیر احتجاج، سکول ہڑتال اور سخت عوامی تحریک شروع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں